مذاکرات کامیاب، اطلاق کچھ ہی دیر میں، تجارتی سرگرمیوں کی بحالی کی نوید. ڈپٹی کمشنر گوادر حمود الرحمن
گوادر( اسٹاف رپورٹر )ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن کی جانب سے جاری کردہ ایک اہم پریس ریلیز کے مطابق، رات گئے پیک اپ یونین اور ڈپو مالکان کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے نتائج کا اطلاق حکومت بلوچستان کی جانب سے چند ہی گھنٹوں میں کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں مختلف سیکیورٹی چیک پوسٹوں کو مذاکرات کے نتیجے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا جا چکا ہے تاکہ فوری عملدرآمد ممکن بنایا جا سکے۔
ڈپٹی کمشنر نے تمام ڈرائیور حضرات اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے اپیل کی ہے کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور دفتری کارروائی کے مکمل ہونے تک انتظار کریں، جس پر حکومتی ادارے تندہی سے کام کر رہے ہیں۔
اس پیش رفت کے بعد، امید کی جا رہی ہے کہ تمام فریقین کے مسائل کا حل ممکن ہو جائے گا اور گوادر میں کاروباری اور تجارتی سرگرمیاں جلد معمول پر آ جائیں گی