حق دو تحریک بلوچستان کے مرکزی چئیرمین حسین واڈیلہ کی سید ظہورشاہ ڈیجیٹل لائبریری کا دورہ
گوادر (اسٹاف رپورٹر)حق دو تحریک بلوچستان کے مرکزی چئیرمین حسین واڈیلہ کی سید ظہورشاہ ڈیجیٹل لائبریری کا دورہ اور کام کا جائزہ، ڈپٹی کمشنر گوادر کے خصوصی کاوشوں اور تعلیم دوستی کو سراہا۔حق دو تحریک بلوچستان کے مرکزی چئیرمین واجہ حسین واڈیلہ نے آج مرکزی جنرل سیکرٹری حفیظ کیازئی کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر گوادر حمود الرحمان کے خصوصی کاوشوں سے تیاری کے آخری مراحل طے کرنے والے سید ظہور شاہ ہاشمی ڈیجیٹل لائبریری گوادر کا دورہ کیا اور کام کا جائزہ لیا
چیئرمین واجہ حسین واڈیلہ نے اہنے وزٹ میں لائبریری کے مختلف سیکشن اور ڈیجیٹلائز ایکسز کے معائنے کے دوران خوشی کا اظہار کیا اور اس لائیبریری کے لئے ڈپٹی کمشنر گوادر کے ذاتی دلچسپی اور کوششوں کو سراہا جن کے تعلیم دوستی نے گوادر کے لوگوں خصوصاً نوجوانوں کو جدید لائبریری سے روشناس کرایا۔