ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کا گوادر اور کیچ کے کرکٹ کھلاڑیوں سے ملاقات
گوادر(اسٹاف رپورٹر)ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کا گوادر اور کیچ کے کرکٹ کھلاڑیوں سے ملاقات، کارکردگی کو سراہتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار
ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ آج فاطمہ جناح کرکٹ اسٹیڈیم کوئٹہ میں گوادر اور کیچ کے مابین ہونے والے کرکٹ میچ میں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنے کرنے اسٹیڈیم پہنچے جہاں کرکٹ کھلاڑیوں اور ذمہ داران سے ملاقات کی اور ان کا حوصلہ بڑھایا۔
ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے ڈسٹرکٹ گوادر کرکٹ ٹیم کے کوچ صابر حیاتان، سیکریٹری عبداللہ علی حسن اور ضلع کیچ کرکٹ ٹیم کے کوچ حافظ قدوس اور منیجر حمل مراد کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ان کی رہنمائی میں گوادر اور کیچ کے کھلاڑی بلوچستان ٹیم کی نمائندگی کریں گے اور اپنے علاقوں کا نام روشن کریں گے اور قومی ٹیم میں بھی جگہ پائیں گے
اس موقع پر حاجی انور دشتی بھی موجود تھے