گوادر سول سوسائٹی کے ایک سہ رکنی وفد نےچیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی میر پسند خان بلیدی سے ملاقات کی
گوادر (اسٹاف رپورٹر ) گوادر سول سوسائٹی کے ایک سہ رکنی وفد نے چیئرمین محمد جان بلوچ کی زیر قیادت چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی میر پسند خان بلیدی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ہے۔ وفد نے چیئرمین پورٹ اتھارٹی کے تعلیمی و سماجی سیکٹر میں نمایاں خدمات کو سراہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ گوادر کے مختلف سیکٹرز میں گوادر پورٹ اتھارٹی کی کارکردگی نمایاں ہے انھوں نے تعلیم،ہیلتھ،کھیل،صحت عامہ،ادب، اور دیگر شعبہ جات میں چیئرمین پورٹ پسند خان بلیدی کی عوامی خدمات قابل ستائش ہیں اور گوادر سول سوسائٹی یہ سمجھتی ہے کہ گوادر کی تاریخ میں جی پی اے کے چیئرمین ہونے کی حیثیت سے عوامی فلاح و بہبود کی کام میں کسی چیئرمین نے اتنی فلاع و بہبود کی کام سر انجام نہیں دی ہے۔۔جی سی ایس سمجھتی ہے کہ باحیثیت چیئرمین جی پی اے چیئرمین نے جو خدمات سر انجام دے ہیں قابل تحسین اور قابل تعریف ہیں۔۔۔
وفد میں شامل انفارمیشن سیکریٹری حاجی عارف اور جوائنٹ سکریٹری یاسر امام شامل تھے۔