مکران کوسٹل ہائی وے پر گوادر کے علاقے چھب کلمتی کے مقام پرایک تیز رفتار ایرانی پک اپ زمباد گاڑی ٹائر پھٹنے سے اُلٹ گئی.
گوادر ( سٹی نیوز ڈیسک )مکران کوسٹل ہائی وے پر گوادر کے علاقے چھب کلمتی کے مقام پرایک تیز رفتار ایرانی پک اپ زمباد گاڑی ٹائر پھٹنے سے اُلٹ گئی گاڑی الٹنے سے گاڑی میں آگ لگ گئی جس سے ایک شخص جھلس کر جان بحق ہوا جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا زخمی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا. جان بحق شخص کی شناخت سمیع سمالانی اور زخمی شخص کی اورنگزیب کے نام سے ہوئی دونوں آپس میں بھائی ہیں جن کا تعلق ضلع واشک کے علاقے بسیمہ سے بتایا جاتا ہےگاڑی ایرانی تیل سے لوڈ تھی جو ساحلی علاقے کنٹانی ہور سے بسیمہ جارہی تھی.