بسیمہ آپریشن ، 5 لاشوں میں سے 4 کی شناخت ہو گئی
کوئٹہ (انتخاب نیوز)گزشتہ شب واشک کے علاقے بسیمہ میں فورسز اور مشتبہ افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلے میں 5 افراد ہلاک اور 3 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک افراد کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے جو خطرناک منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ مشتبہ افراد کے قبضے سے اسلحہ و گولہ باود برآمد کی گئی ہےاور فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔لاشوں کو سول ہسپتال بسیمہ منتقل کر دیا گیا ،ہسپتال زرائع کے مطابق لاشوں کی شناخت جمال الدین ولد عبد الصمد ساکن سوردو پنجگور، فہد علی ساکن مندبازی تحصیل مند کیچ،محمد یاسین اور عبیداللہ کے نام سے ہوئی ہے ، جبکہ ایک لاش کی شناخت تاحال نہ ہو سکی ۔